وکی پیڈیا کے مطابق مبین انصاری (Mobeen Ansari) پاکستانی فوٹو گرافر، تصویری صحافی، مصور اور مصنف، 29 نومبر 1986ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
والد ایک ٹیلی کام انجینئر تھے۔ 9 سال کی عمر میں، مبین کو گردن توڑ بخار کا سامنا کرنا پڑا۔ 2003ء میں شوق کے طور پر فوٹو گرافی کا آغاز کیا۔ پاکستان اور بھارت کے مشہور فن کاروں، سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کی تصاویر لے چکے ہیں۔ مارچ 2015ء میں اپنی فوٹو گرافی کی کتاب شایع کی جس میں 90 سے زاید شخصیات کی تصاویر ہیں۔