مینگورہ (بابوزئی) کے سٹی مئیر کو بھی بھتے کی رقم کے لیے کال موصول ہوگئی۔
تھانہ سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر کے مطابق سٹی میئر شاہد علی خان کو ان کے موبائل فون پر افغانستان کے نمبر 0093764070440 سے کال موصول ہوئی ہے، جس میں اُن کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اُن کی طرف سے چندہ نہیں دیا گیا، تو ان کے خلاف کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کارروائی کرے گی۔
