وکی پیڈیا کے مطابق وِل سمتھ (Will Smith) مشہور ہالی ووڈ اداکار، گلوکار، کاروباری شخصیت، 25 ستمبر 1968ء کو پنسلوینیا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
اپنے کیریئر کا آغاز بطورِ اداکار ٹیلی وِژن سیریز "The Fresh Prince of Bel-Air” سے کیا۔ اپنی شان دار اداکاری کے عوض ’’اکیڈمی ایوارڈ‘‘ کے ساتھ ساتھ چار عدد ’’گریمی ایوارڈ‘‘ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ امریکہ کے سب سے زیادہ منافع بخش اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔