وکی پیڈیا کے مطابق ثنا سعید (Sana Saeed) بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل، 22 ستمبر 1988ء میں ممبئی، بھارت میں ہوئی۔
ثنا وہی لڑکی ہے جنھوں نے شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کی سپرہٹ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں شاہ رخ کی بیٹی کا رول ادا کیا تھا۔اس فلم میں ان کے کردار کا نام ’’انجلی‘‘ تھا۔ ان کا یہ کبھی نہ بھول پانے والا کردار ہے۔
ثنا کا اصل نام ثنا عبدالحد سعید ہے۔ پڑھائی ممبئی میں پوری کی۔فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے بعد ثنا سعید ’’ہر دل جو پیار کرے گا‘‘ اور ’’بادل‘‘ میں بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کانظر آئیں۔
’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ ان کی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔