وکی پیڈیا کے مطابق پال مارٹن (Paul Martin) کینیڈائی سیاست دان، لبرل پارٹی کا رہنما اور کینیڈا کا 21واں وزیرِ اعظم، 28 اگست 1938 ء کو ونڈسر، انٹاریو (کینیڈا) میں پیدا ہوئے۔
14 نومبر 2003ء کو جب جان کریچن نے دباو میں آ کر استعفا دیا، تو پال مارٹن لبرل جماعت کے لیڈر اور وزیر اعظم بنے۔ 2004ء میں انتخابات میں کود پڑے، مگر صرف اقلیت حکومت جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ 2006ء میں پارلیمان میں عدمِ اعتماد کی وجہ سے انتخابات ہوئے، تو انتخابات میں شکست ہوئی۔
وزیراعظمی کے آخری سال 2005ء میں کینیڈا کے اصل باشندوں کی حالت زار کی بہتری کے لیے صوبوں اور علاقہ جات کی حکومتوں سے تاریخی استصواب کرایا جسے ’’کیلوانا معاہدہ‘‘ کہتے ہیں، مگر نئی آنے والی سٹیفن ہارپر کی وفاقی حکومت نے اس کی پاس داری نہ کی۔ پال مارٹن اس معاہدہ کو اپنی سیاسی میراث بنانا چاہتا تھا۔ سبک دوشی کے بعد اصل باشندوں کی بہتری کے لیے نجی طور پر کوشاں رہے۔