27 اگست، محمد یوسف کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق محمد یوسف (Muhammad Yousaf) مشہور پاکستانی کرکٹر، 27 اگست 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
سابقہ نام یوسف یوحنا تھا۔ 2005ء میں قبول اسلام سے قبل ان کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے چند مسیحی کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے عمدہ بلے بازی کے باعث اپنی پہچان بنائی اور کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ساڑھے سات ہزار رنز اور یک روزہ کیریئر میں ساڑھے نو ہزار رنز بنائے۔ آئی سی سی کی جانب سے 2007ء کے بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بھی قرار پائے۔ کچھ عرصہ متنازع انڈین کرکٹ لیگ کا حصہ بھی رہے۔
2009-2010ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں اسے شکست ہوئی۔ نتیجتاً پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے بعد 10 مارچ 2010ء کو ان پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عاید کردی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انھیں آئندہ ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ کیوں کہ انھوں نے ٹیم میں انضباطی مسایل اور اندرونی رسہ کشی کو جنم دیا تھا۔ اس پابندی کے رد عمل میں 29 مارچ 2010ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے