وکی پیڈیا کے مطابق سیف علی خان (Saif Ali Khan) مشہور بھارتی اداکار 16 اگست 1970ء کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔ سیف علی خان نے اپنی اداکاری کا سفر 1992ء میں فلم ’’پرم پرا‘‘ سے شروع کیا۔ پہلی کامیابی 1994ء میں ’’مَیں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ اور ’’یہ دل لگی‘‘ سے حاصل ہوئی۔ 1990ء میں کئی سالوں کی جد و جہد کے بعد صحیح معنوں میں شہرت 2001ء میں فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ سے حاصل ہوئی۔ اس فلم نے ان کی زندگی بدل دی۔ 2003ء میں فلم ’’کل ہو نہ ہو‘‘ کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار وصول کیا۔ 2004ء میں فلم ’’ہم تم‘‘ کے لیے نیشنل فلم فیئر برائے بہترین اداکار سے نوازے گئے۔اگلے چند سالوں میں ان کو فلم ’’سلام نمستے‘‘( 2005ء) اور ’’ریس‘‘ (2008ء) سے کافی پزیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ ’’پرینیتا‘‘ (2005ء) اور ’’اومکارا‘‘ (2006ء) میں بھی سیف کے کردار کو مداحوں نے بہت سراہا۔ ان تمام تر کامیابیوں کی وجہ سے بالی وڈ سینما کے اہم رکن بن گئے۔
2010ء میں بھارتی سرکار کی طرف سے عوامی اعزار ’’پدما شری‘‘ سے نوازے گئے۔