انگریزی ویب سائٹ "makaan.com” نے دنیا بھر کی حیرت انگیز عمارات پر ایک مفصل تحقیق چھاپی ہے جس کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والی عمارت تیسری پوزیشن پر ہے۔
تصویر میں دکھائی دینے والی عمارت کا بہ غور مشاہدہ کریں، تو ایسے لگتا ہے جیسے ایک طوفان نے اس کو اُکھاڑ کر اپنی جگہ سے دور کسی دوسری عمارت کے اوپر اُلٹی شکل میں دے مارا ہو، لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ اس عمارت کا نام "wonderworks” ہے جسے "Terry Nicholson” نامی ایک ’’آرکی ٹیکٹ‘‘ نے ڈیزائن کیا ہے۔ عمارت امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اُورلینڈو (Orlando) میں تعمیر کی گئی ہے۔ اسے جدید فنِ تعمیر کا شاہکار گردانا جاتا ہے۔