عام طور پر ’’یاد داشت‘‘ (فارسی، اسمِ مونث) کا اِملا ’’یاداشت‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔
’’نوراللغات‘‘، ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’علمی اُردو لغت (متوسط)‘‘، ’’جدید اُردو لغت‘‘ اور ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ کے مطابق دُرست اِملا ’’یاد داشت‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’یاد رکھنے کا نشان‘‘، ’’یاد‘‘، ’’روزنامچہ‘‘، ’’حافظہ‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
چوٹی کے نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹوں میں ’’یادداشت‘‘ کی جگہ ’’یاداشت‘‘ لکھ کر ایک طرح سے غلط اِملا رایج کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے احتیاط لازم ہے۔