وکی پیڈیا کے مطابق صنم بلوچ (Sanam Baloch) مشہور پاکستانی اداکارہ، 14 جولائی 1986ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام صنم بلوچ حسبانی یا صنم بلوچ جتوئی ہے۔ ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ کئی ٹی وی مارننگ شوز کی میزبانی بھی کرچکی ہیں، جن میں مشہور سندھی ٹی وی ’’کے ٹی این‘‘ اور اُردو چینل ’’سما ٹی وی‘‘ جیسے ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کی فائٹر پائلٹ ’’مریم مختار‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی کام کیا۔ اس فلم میں ’’مریم مختار‘‘ کی زندگی کے اہم واقعات پیش کرتی ہیں، جن میں ان کی تربیت کے دنوں سے فضائیہ میں شمولیت اور ان کا آخری مشن بھی شامل ہے۔
صنم بلوچ کی خانگی زندگی کچھ مثالی نہیں رہی۔ اپنے رفیقِ کار (Colleague) عبداللہ فرحت اللہ سے 12 اکتوبر 2013ء کو نکاح کی ایک سادہ تقریب کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اپریل 2018ء کو ان کے درمیان علاحدگی ہوئی۔ اگست 2020ء میں دوسری شادی کی۔
’’ابھی ابھی‘‘، ’’داستان‘‘، ’’اکبری اصغری‘‘، ’’درِ شہوار‘‘، ’’تیری رضا‘‘ اور ’’خاص‘‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔