وکی پیڈیا کے مطابق نیتو سنگھ (Neetu Singh) بھارتی اداکارہ، 8 جولائی 1958ء کو نیو دہلی میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام ہرنیت کور (Harneet Kaur) ہے۔ چھے سال کی عمر میںچائلڈ سٹار کے طور پر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ’’سورج‘‘ 1966ء میں ریلیز ہوئی جس میں چائلڈ سٹار کے طور پر نظر آئیں۔ 70ء اور 80ء کی دہائی میں مقبول رہیں۔ ’’دو کلیاں‘‘، ’’رکشا والا‘‘، ’’یادوں کی برات‘‘، ’’دیوار‘‘، ’’کھیل کھیل میں‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘، ’’امر اکبر انتھونی‘‘، ’’دھرم ویر‘‘، ’’پرورش‘‘ وغیرہ ان کی یادگار فلمیں ہیں۔
1980ء میں مشہور بھارتی فلمی اداکار ’’رشی کپور‘‘ کے ساتھ شادی کی بندھن میں بندھ گئی۔ رشی کپور سے ان کا ایک بیٹا (رنبیر کپور) اور ایک بیٹی ہوئی۔ بیٹا رنبیر کپور آج کل بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہوتا ہے۔