ہمارے جسم کی سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی ہڈی کون کون سی ہے؟

یہ تو سب جانتے ہیں کہ ہمارے جسم کی بڑی ہڈی کون سی ہے مگر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سب سے چھوٹی ہڈی کون سی ہے؟

بی بی سی سائنس اینڈ نیچر کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں سب سے بڑی ہڈی ران کی جبکہ سب سے چھوٹی ہڈی کان کی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ ہمارے جسم میں کل ہڈیوں کی تعداد 206 ہے، مگر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پیدائش کے وقت ہمارے جسم میں 270 ہڈیاں ہوتی ہیں۔ بعد میں بلوغت تک پہنچتے پہنچتے کچھ ہڈیاں ایک دوسرے میں ضم ہوجاتی ہیں اور یوں ان ہڈیوں کی تعداد گھٹ کر 206 ہوجاتی ہے۔