کیا آپ کھبے (Left Handed) ہیں؟
اگر ہاں، تو آپ کو انگریزی ویب سائٹ "didyouknow”کی یہ تحقیق جان کر حیرت ہوگی کہ پوری دنیا میں 11 فی صد لوگ کھبے ہیں، یعنی ہر 100میں سے 11 افراد سیدھے ہاتھ کے مقابلے میں اپنے الٹے ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں۔
اس طرح ایک اور انگریزی ویب سائٹ "huffingtonpost” کی تحقیق کے مطابق آپ کو یہ جان کر اور بھی حیرت ہوگی کہ سیدھے ہاتھ کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں الٹے ہاتھ والے بہتر مصور ہوتے ہیں۔
یہ ہی نہیں کھبے ہمیشہ کھیل میں سیدھا ہاتھ استعمال کرنے والوں کو باآسانی مات دے جاتے ہیں۔