ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ’’ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن‘‘ نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامے کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 385 روپے اور عام بس کا کرایہ 359 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 240 روپے اور عام بس کا کرایہ 224 روپے، پیر بابا 172 روپے اور عام بس کا کرایہ 161 روپے، الپوری 146 اور عام بس کا کرایہ 136 روپے، بشام 231 روپے او ر عام بس کا کرایہ 215 روپے، تیمر گرہ کے لیے فلائنگ کوچ کا کرایہ 195 اور عام بس کا کرایہ 182 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 146 روپے اور عام بس کا کرایہ 136 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 231 اور عام بس کا کرایہ 215 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 258 اور عام بس کا کرایہ 240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ضلع بونیر کے پیر بابا سے پشاور کے لیے فلائنگ کوچ کا کرایہ 345 روپے اور عام بس کا کرایہ 322 روپے، مردان کے لیے باالترتیب 217 اور 203 جب کہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 130 اور عام بس کا کرایہ 121 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے