شہد میٹھی اور صحت بخش خوراک ہی نہیں ایک بہترین دوا بھی ہے۔
اسے کھانے کے ساتھ ساتھ کئی طریقوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ
اسے کٹی ہوئی انگلی، ہاتھ یا کسی دوسرے عضو پر لگایا جاسکتا ہے یا پٹی کی مدد سے باندھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر بدن کا کوئی حصہ جل جائے، تو اس پر فوراً شہد ملنے سے جلن میں کمی ہوتی ہے اور زخم بھی جلدی ٹھیک ہوتا ہے۔
اگر بھڑ، مچھر یا کوئی دوسرا حشرہ کاٹ لے، تو بھی اس جگہ پر شہد لگا کر آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سب سے بڑی بات یہ کہ اگر کوئی زخم ٹھیک نہیں ہو رہا ہو، تو اس پر شہد لگائیں، جلد ہی اِفاقہ ہوگا۔