وکی پیڈیا کے مطابق گاما پہلوان (The Great Gama) قدیم فنِ پہلوانی کے بانیوں میں سے ایک، 22 مئی 1878ء کو امرتسر، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اصل نام غلام محمد بخش بٹ تھا۔ تعلق کشمیری خاندان سے تھا۔ گاما اور ان کے بھائی (امام بخش، مشہور پہلوان) کی پہلوانی کے اخراجات پٹیالہ کے مہاراجہ نے اٹھائے۔ ورلڈ چمپئن کا مقابلہ جیتنے کے بعد گاما ’’رستمِ زماں‘‘کہلائے۔قد 5 فٹ، 7 انچ تھا۔
گاما روزانہ 5000 بیٹھکیں اور 3000 ڈنڈ لگاتے تھے۔ بیٹھکیں لگانے کے لیے 95 کلو وزنی بھاری ڈِسک اُٹھاتے اور ورزش کرتے تھے۔ ’’نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس میوزیم، پٹیالہ، پنجاب، بھارت‘‘ میں آج بھی یہ ڈِسک موجود ہے۔
گوگل نے گاما کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یومِ پیدائش پر خصوصی ڈوڈل (Doodle) بھی شیئر کیا۔

23 مئی 1960ء کو لاہورمیں انتقال کرگئے۔