وکی پیڈیا کے مطابق ڈیوڈ ایٹن برا (David Attenborough) مشہور برطانوی فلم ساز اور ماہرِ فطرت، 8 مئی 1926ء کو لندن، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
کیمبرج یونیورسٹی سے فطری سائنس میں ڈگری لی۔ شاہی بحریہ میں دو سال لگائے۔ والد پرنسپل تھے۔ بی بی سی سے منسلک ہوئے اور پوری عمر اس ادارے میں بسر کی۔زمین پر زندگی کی مختلف حالتوں کو انتہائی دلچسپی کے ساتھ اپنی فلموں اور کتابوں کا موضوع بنایا۔ بی بی سی ٹیلی وِژن سے وابستہ رہے۔ 14 کتب کے مصنف رہے، اس کے علاوہ 7 فلمیں بنائیں۔
