7 مئی، سونی کارپوریشن کا یومِ تاسیس

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 7 مئی 1946ء کو ’’اکیوموریتا‘‘ (Morita Akio) اور ماساروایبوکا (Ibuka Masaru) نے جاپان کے مشہور صنعتی ادارے "Sony Corporation” کی بنیاد رکھی گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق لفظ ’’سونی‘‘ لاطینی زبان کے لفظ ’’سونس‘‘ سے بنا ہے جس کا مطلب ہے ’’آواز۔‘‘ 1949ء میں سونی نے ٹیپ ریکارڈر بنایا۔ 1957ء میں جیبی سائز کا ریڈیو بنایا۔ 1960ء میں دنیا کا پہلا ٹرانزسٹر ٹیلی وِژن بنایا۔ ’’سونی‘‘ کیمروں سے لے کر موبائل اور کمپیوٹر سے لے کر پلے سٹیشن تک ہر جگہ موجود ہے۔
’’سونی‘‘ کی مصنوعات انتہائی معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی بھی ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے