1 مئی، انوشکا شرما کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق انوشکا شرما (Anushka Sharma) بھارتی فلم ادکارہ اور پروڈیوسر، 1 مئی 1988ء کو ایودھیا، بھارت میں پید اہوئیں۔
انوشکا نے ہندی فلموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ بھارت میں مشہور ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ۔ کئی فلمی اعزازات حاصل کرچکیہیں۔ بشمول ایک عدد فلم فیئر اعزاز کے، فلم فیئر اعزازا کے لیے انوشکا سات بار نام زد ہوچکی ہے۔ 2007ء میں فیشن ڈیزائنر وینڈیل روڈریکس کے لیے اپنی پہلی ماڈلنگ کی۔بعد میں مستقل طور پر ماڈلنگ کو بطورِ پیشہ اپنانے کے لیے ممبئی منتقل ہو گئیں۔
انوشکا کے والد کرنل اجے کمار شرما ایک آرمی افسر ہیں، والدہ اشیما شرما گھریلو خاتون ہیں۔والد اترپردیش کے جب کہ والدہ گڑھوالی سے تعلق رکھتی ہیں۔انوشکا کے بڑے بھائی فلم پروڈیوسر کرنش شرما ہیں، جو فلمی دنیا سے قبل مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘، ’’جب تک ہے جان‘‘، ’’پی کے‘‘، ’’سلطان‘‘، ’’اے دل ہے مشکل‘‘، ’’سنجو‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ‘‘ جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے