معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق دنیا کے تین بڑے ارب پتیوں ایلن مسک (Elon Musk)، بل گیٹس (Bill Gates) اور جیف بیزوس (Jeff Bezos) کی شخصیت میں قدرِ مشترک سخت اور اَن تھک محنت ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ کام جیف بیزوس کرتے ہیں۔ موصوف 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے ہی آرام کرتے ہیں۔ باقی 16 گھنٹے ان کے کام میں گزرتے ہیں۔
جیف بیزوس کے بعد باری آتی ہے بل گیٹس کی۔ یہ حضرت بھی 24 گھنٹوں میں 16 روزانہ کام کرتے گزارتے ہیں۔
تیسرے نمبر پر ایلن مسک کا ذکر درج ہے، جو ہفتہ وار 80 تا 100 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ 100 گھنٹے ہفتہ وار کے تناسب سے وہ روزانہ 14 گھنٹے 28 منٹ کام کرتے ہیں۔