11 اپریل، کرٹ وونیگٹ کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق کرٹ وونیگٹ (Kurt Vonnegut) مشہور انگریزی ناول نگار 11 اپریل 2007ء کو انڈیانا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں انتقال کرگئے۔
11اپریل 1922ء کو انڈیانا ہی میں پیدا ہوئے۔ والد ایک اچھے آرکی ٹیکٹ تھے مگر عمر کا بیشتر حصہ بے روزگاری اور سخت ڈیپریشن میں گزارا۔ کم عمری میں اپنے ہائی سکول کے اخبار میں لکھنا شروع کیا۔ بعد میں یونیورسٹی میں بھی لکھنے کے کام سے وابستہ رہے۔ امریکی آرمی میں بھرتی ہوئے، لیکن دوسری جنگِ عظیم میں جرمن فوجیوں کے ہاتھ لگ گئے۔ ان خوش قسمت امریکی فوجیوں میں سے ایک ہیں جنہیں 1945ء کو رہائی ملی۔ جنگ کے بعد تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور یونیورسٹی آف شکاگو سے گریجویٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ اخبارات کے لیے رپورٹنگ بھی کرتے رہے۔ بالآخر کل وقتی طور پر ناول نگار بن گئے۔ 1950ء کے اوایل میں افسانے (Short Stories) لکھتے رہے۔ پہلا ناول "Player Piano” لکھا جو 1952ء کو طباعت کے مراحل سے گزرا۔ دوسرا ناول "The Sirens of Titan” ٹھیک 7 سال بعد (1957ء) کو چھپا۔
وکی پیڈیا کے مطابق کُل 12 ناولوں کے خالق تھے۔ اس کے علاوہ 3 افسانوں کے مجموعے، ایک بچوں کے لیے کتاب اور سات ڈرامے لکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے