وکی پیڈیا کے مطابق غلام فرید صابری (Ghulam Farid Sabri) مشہور پاکستانی قوال 5 اپریل 1994ء کو انتقال کرگئے۔
1930ء میں برطانوی ہند کے پنجاب کے روہتک ضلع کے کلیانہ میں پیدا ہوئے۔ 1947ء میں پاکستان کی آزادی کے بعد، غلام فرید صابری کے خاندان کو پاکستان کے کراچی میں پناہ گزین کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔
غلام فرید صابری قوال گلوکار اور صابری برادران کے ایک اہم رکن تھے۔ صابری برادران پاکستان میں 1970ء، 1980ء اور 1990ء کی دہائی کا ایک معروف قوالی گروپ تھے۔ صابری برادران کو 1978ء میں صدرِ پاکستان نے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا۔وہ سلسلہ چشتیہ سے وابستہ صوفی بھی تھے۔