معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والا یہ بچہ مشہور فٹ بالر ’’میسی‘‘ (Lionel Messi) کا مداح ہے۔ جب ایک تصویر میں میسی نے دیکھا کہ دور پہاڑوں میں اس کا ننھا فین پلاسٹک کے تھیلے کو شرٹ کی جگہ پہن کر خود کو ’’میسی‘‘ تصور کرتا ہے، تو دوسرے ہی لمحے میسی نے اپنے ننھے فین کے لیے فٹ بال شرٹ ساین کی اور کچھ رقم کے ساتھ اسے افغانستان بھیج دی۔ ننھے فین نے جیسے ہی شرٹ وصول کی، اسے پہنا اور میسی کے مخصوص انداز میں اُس کا شکریہ ادا کیا۔