معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق فلپ ملٹن روتھ (Philip Milton Roth) ناول نگار 19 مارچ 1933ء کو نیوجرسی، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1959ء میں اس وقت مشہور ہوئے جب ان کا ناول ’’نویلہ گُڈبائی کولمبس‘‘ (Novella Goodbye, Columbus) منظرِ عام پہ آیا۔  امریکہ کے اُن دایبوں میں شامل ہیں جو کم و بیش تمام امریکی اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ دیگر انعامات کے علاوہ دو بار نیشنل بُکر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 1997ء میں ’’امریکن پیسٹرل‘‘ پر پلیٹزر انعام بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
22 مئی 2018ء کو نیویارک، امریکہ میں انتقال کرگئے۔