صوبائی وزیرِ ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کی آبائی تحصیل بریکوٹ میں 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔
اس تحصیل میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہے۔ دونوں پارٹیوں کا مشترکہ امیدوار پیپلز پارٹی کا مختار رضا خان ہے۔ تحریک انصاف سے کاشف علی، تحریک انصاف سے ناراض آزاد امیدوار شرافت علی، ن لیگ سے ناراض آزاد امیدوار تلاوت خان، تحریک لبیک کے ادریس خان، اللہ اکبر تحریک کے حبیب الرحمان، جے یو آئی ف کے شاہی نواب، جماعت اسلامی کے فدا محمد، اے این پی کے فضل اکبر، آزاد امیدوار جیدار خان اور محمد عباس خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اس تحصیل میں بریکوٹ کے 17 ویلج کونسلوں میں 132 امیدوار جنرل کونسلر، 29 امیدوار خواتین کونسلر، 73 امیدوار مزدور کسان کونسلر، 65 امیدوار یوتھ کونسلر اور صرف 2 یونین کونسلوں میں اقلیتی کونسلر کی نشستوں کے لیے 2 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اس تحصیل میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 112200 ہے جن میں 62105 مرد اور 50095 خواتین ووٹر ہیں۔
انتخابات کے لیے79 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔