16 مارچ، سلما لاگرلوف کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سلما لاگرلوف (Selma Lagerlof) مشہور سویڈش لکھاری اور استانی 16 مارچ 1940ء کو سویڈن میں انتقال کرگئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق 20 نومبر 1858ء کو سویڈن میں پیدا ہوئیں۔ 33 سال کی عمر میں اپنا پہلا ناول "Gösta Berling’s Saga"شائع کیا۔ 1909ء کو ادب میں نوبل انعام حاصل کرنے والی اولین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس طرح سویڈش اکیڈمی میں 1914ء کو ممبر شپ حاصل کرنے والی اولین خاتون بھی وہ ہی تھیں۔