معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 8 مارچ 1942ء کو جاپان نے دوسری جنگِ عظیم میں برما کے علاقے رنگون پر قبضہ جما لیا۔
انگریز لکھاری ’’لوئس ایل سنائیڈر‘‘ کی ایک ترجمہ شدہ تحریر کے مطابق: ’’دوسری عالمی جنگ میں برما نے ہمہ گیر اہمیت اختیار کر لی۔ کیوں کہ یہیں سے 800 میل لمبی سڑک نکالی گئی تھی جس کے ذریعے چین میں اہم سامان بھیجا جا رہا تھا۔ یہ برما کی مشہور سڑک تھی اور ان علاقوں کے اردگرد چکر لگاتی ہوئی جا رہی تھی جن پر جاپانی قابض تھے اور مقصود یہ تھا کہ اس سڑک کے راستے چین کا عقبی دروازہ کھلا رکھا جائے۔‘‘