وکی پیڈیا کے مطابق سری دیوی (Sridevi) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ 24 فروری 2018ء کو حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔
13 اگست 1963ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔ اُن چند بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں تامل، ملیالم، تیلگو، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ بھارتی سینما کی ’’فرسٹ لیڈی سپر اسٹار‘‘ کا خطاب حاصل کیا۔
سری دیوی نے پانچ بار فلم فیئر اعزاز حاصل کیا۔ 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں سری دیوی سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں۔ اُس دور کی سب سے مقبول اداکارہ مانی جاتی تھیں۔ 2013ء میں بھارتی حکومت نے ’’پدم شری‘‘ اعزاز سے نوازا۔
سری دیوی کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں کہ اس نے اداکاری کا آغاز چار سال کی عمر میں کیا تھا۔ سال 1975ء میں فلم ’’جولی‘‘ سے ہندی فلموں میں بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اداکاری شروع کی۔