نیوٹن نے کششِ ثقل کو دریافت کرکے سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔ نیوٹن کا سیب کے درخت کے نیچے بیٹھنا، سیب کا گرنا اور نیوٹن کا اس پر سوچنا سائنس کا ایک نیا باب کھولنے کا سبب بنا۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ نیوٹن نے جس درخت کے نیچے بیٹھ کر کششِ ثقل کو دریافت کیا تھا، وہ درخت تاحال اسی حالت میں نیوٹن کے آبائی گھر کے باہر موجود ہے۔