وکی پیڈیا کے مطابق کامریڈ گووِند پانسرے (Comrade Govind Pansare) بھارت کے ایک مارکسی رہنما، سماجی مصلح اور بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے سرگرم کارکن 20 فروری 2015ء کو انتقال کرگئے۔
26 نومبر 1933ء کو احمد نگر، بھارت میں پیدا ہوئے۔ 1984ء میں اپنی شایع کی گئی مراٹھی کتاب ’’شیواجی کون تھے‘‘ کی وجہ سے شہرت پائی۔
گووند پانسرے اور ان کی بیوی اوما پانسرے پر 16 فروری 2015ء جان لیوا حملہ ہوا۔ پانسرے اپنی بیوی کے ساتھ صبح کی چہل قدمی کے لیے گئے تھے ۔ تبھی موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر بندوق سے جان لیوا حملہ کیا۔ گووند کے گلے میں تین گولیاں لگیں۔بیوی بھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئی۔ دونوں علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔20فروری کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانسرے انتقال کرگئے ۔