وکی پیڈیا کے مطابق سید محمد باقر نقوی (Syed Muhammad Baqir Naqvi) پاکستان کے نامور ادیب، تحقیقی مصنف، مترجم اور شاعر 13 فروری 2019ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔
4 فروری 1936ء کو اِلہ آباد، اُتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اِلہ آباد میں حاصل کی۔ تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان آگیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ’’اسٹیٹ لائف انشورنس‘‘ کو جواین کیا۔ بعد ازاں 1976ء میں لندن چلے گئے۔ وہاں ’’سی سی آئی انشورنس‘‘ کا حصہ بن گئے۔ یوں مستقل طور پر لندن میں رہنے لگے ۔ بہترین شاعر اور مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے 20ویں صدی میں ادب کا نوبیل حاصل کرنے والوں کے خطبات کا ترجمہ بھی کیا۔ تراجم، شاعری اور افسانوں کو ملا کر کل 18 کتب لکھیں۔