29 جنوری، روماں رولاں کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق روماں رولاں (Romain Rolland) مشہور فرانسیسی ادیب اور مفکر 29 جنوری 1866ء کو وسطی فرانس کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔
’’سوربون یونیورسٹی، پیرس‘‘ میں پروفیسر مقرر ہوئے۔ ان کا عظیم اور ضخیم ناول ’’ژان کرستوف‘‘ جو ایک ادبی مجلے میں قسط وار 1904ء تا 1912ء چھپا تھا، مکمل ہونے پر دس جلدوں میں شایع ہوا۔ انقلابِ فرانس پر متعدد ڈرامے تحریر کیے۔ ’’ٹالسٹائے‘‘، ’’گاندھی جی‘‘، ’’مائیکل اینجلو‘‘، ’’گوئٹے‘‘ اور ’’بیتھون کی سوانح حیات‘‘ لکھیں۔ عدمِ تشدد کے مبلغ، ’’فاشزم‘‘ کے مخالف اور ’’سوشلزم‘‘ کے زبردست حامی تھے۔ 1915ء میں ادب کا نوبیل انعام حاصل کیا۔ 30 دسمبر 1944ء کو فرانس میں انتقال کرگئے۔