27 جنوری، فرینک ملر کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق فرینک ملر (Frank Miller) مشہور امریکی مِزاح نگار، مصور اور فلمی ہدایت کار 27 جنوری 1957ء کو میری لینڈ، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
سنگین موضوعات پر مِزاحیہ کتب لکھیں۔ اِن کا زیادہ تر کام گرافک ناولز پر ہی ہوتا ہے۔ اِن کی مشہور ’’کامک بُکس‘‘ میں ’’رونین‘‘، ’’ڈیئرڈیول:بارن اگین‘‘، ’’دی ڈارک نائٹ ریٹرنس‘‘، ’’سِن سِٹی‘‘ اور ’’300‘‘ کا شمار ہوتا ہے ۔ بیشتر فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے جن میں ’’دی سپیرٹ‘‘ اور ’’رابرٹ روڈریگیز‘‘ کے ساتھ سلسلہ وار ’’سِن سِٹی‘‘ فلمیں شامل ہیں۔ پیشکار کی حیثیت سے فلم ’’300‘‘ پر بھی کام کیا ہے۔
ملر کو ’’الیکٹرا‘‘ کے مِزاحیہکردار کے تخلیق کار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2015ء میں ’’آیزنر ایوارڈ‘‘ کامک بُک ’’حال آف فیم‘‘ کے لیے نامزد کیے گئے۔