(خصوصی رپورٹ) سوات میں نجی اور غیر قانونی ایمبولینس گاڑیوں کو 15 فروری تک ریوالونگ لائٹس اور ایمبولینس ہارن اتارنے کا حکم دے دیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی شکایات پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی ایمبولینس گاڑیوں سے لائٹ اور سماعت خراش ہارن اتار دیے جائیں۔ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف 15 فروری سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔