19 جنوری، سدھیر کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق سدھیر (Shdhir) پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور و معروف اداکار، ہدایتکار اور فلم ساز 19 جنوری 1997ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
25 جنوری 1921ء کو لاہور (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام شاہ زمان تھا جب کہ لالہ سدھیر کے نام سے فلمی دنیا میں شہرت میں پائی۔ ایکشن اور جنگجو ہیرو مانے جاتے تھے۔
فلمی زندگی کا آغاز تقسیمِ ہند سے پہلے بمبئی میں بننے والی فلم ’’فرض‘‘ سے کیا۔ تقسیمِ ہند کے بعد ہدایت کار شیخ محمد حسین کی فلم ’’ہچکولے‘‘ سے اپنے پاکستانی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم اصل شہرت کا آغاز ہدایت کار سبطین فضلی کی فلم ’’دوپٹہ‘‘ سے ہوا۔ اس فلم میں ہیروئن کا کردار ملکۂ ترنم نورجہاں نے ادا کیا تھا۔ 200 سے زاید فلموں میں کام کیا۔ 5 شادیاں کیں۔ 2 خاندان میں ہوئیں، تیسری اداکارہ شمی سے ہوئی۔ چوتھی شادی فلم اداکارہ زیبا سے کی جو جلد ہی ختم ہوگئی۔
1970ء میں پنجابی فلم ’’ماں پتر‘‘ اور 1974ء میں ایک اور پنجابی فلم ’’لاٹری‘‘ پر بہترین اداکار کا ’’نگار ایوارڈ‘‘حاصل کیا۔ 1981ء میں 30 سالہ فلمی خدمات پر حسنِ کارکردگی کے ’’خصوصی نگار ایوارڈ‘‘ سے نوازے گئے۔