معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’کیتھرین الزبتھ مڈلٹن‘‘ (Catherine Elizabeth Middleton) برطانوی شاہی خاندان کی رکن 9 جنوری 1982ء کو برکشائر، انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔
29 اپریل 2011ء کو کیتھرین، پرنس ولیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 22 جولائی 2013ء کو ان کے ہاں ایک بیٹا جب کہ 2 مئی 2015ء کو بیٹی پیدا ہوئی۔ اس طرح 23 اپریل 2018ء کو ان کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا۔ اب کیتھرین دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں۔