جانیے اس چھوٹے سے سٹیکر کا حیرت انگیز فائدہ

"weforum.org” کی ایک تحقیق کے مطابق "Stix Fresh” نامی سٹیکر (Sticker) اپنی نوعیت کا وہ واحد سٹیکر ہے جسے کسی بھی پھل کے اوپر چسپاں کیا جائے، تو سڑتا یا خراب نہیں ہوتا۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ سٹیکر پورے دو ہفتے تک پھل کو داغ لگنے، سڑنے یا خراب ہونے نہیں دیتا۔ یہ ایک طرح سے پھل کے گرد حفاظتی تہہ تخلیق کیے رکھتا ہے۔ سٹیکر زہریلا نہیں ہے، اس لیے اگر اسے پھل کے ساتھ کھا بھی لیا جائے، تو اس کا صحت پر کوئی خراب اثر نہیں پڑتا۔
یہ بطورِ خاص سیب، آم، مالٹا، کینو وغیرہ کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین ہے۔
تحقیق کے مطابق سٹیکر کو بنانے کے دو مقاصد ہیں: ایک یہ کہ لوگوں کا پیسا ضائع نہ ہو۔ دوسرا یہ کہ غذا ضائع نہ ہو۔ تحقیق میں غذا ضائع ہونے کے حوالہ سے امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جہاں تقریباً آدھے پھل کھائے بنا رہ جاتے ہیں، یعنی ضائع ہوجاتے ہیں۔ ہاں یہ ہے کہ انہیں بعد میں ایک اور شکل میں مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال میں لایا جاتا ہے۔