28 دسمبر، انتخاب عالم کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق انتخاب عالم (Intikhab Alam) پاکستانی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کوچ 28 دسمبر 1941ء کو ہوشیار پور، پنجاب (برطانوی راج) میں پیدا ہوئے۔
1959ء سے 1977ء تک 47 ٹیسٹ اور 4 یک روزہ سیریز کھیلی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے 17 ٹیسٹ میچوں کی کپتانی بھی کی۔ انگلش کاؤنٹی بھی کھیلتے تھے۔ سب سے زیادہ عرصہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور مینیجر رہے ہیں۔ 1992ء کا عالمی کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے منیجر بھی تھے۔