27 دسمبر، سلمان خان کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق سلمان خان (Salman Khan) مشہور بھارتی اداکار 27 دسمبر 1965ء کو اندور، بھارت میں پیدا ہوئے۔
اصل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے۔ اپنی اداکاری کا آغاز 1988ء میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا۔ تاہم پہلی کامیابی 1989ء میں فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی جس پر ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ بھی حاصل کیا۔
2010ء میں ان کی فلم ’’دبنگ‘‘ نے زبردست کامیابی حاصل کی اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس فلم میں سلمان نے ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار نبھایا جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
آباؤ اجداد پاکستان کے موجودہ ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے پشتون تھے جو 1800ء کی دہائی کے وسط میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور ہجرت کرگئے۔
سلمان خان، سلیم خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان جب کہ دو بہنیں الویرا خان اور ارپیتا خان ہیں۔