15 دسمبر، سیٹنگ بُل کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’سیٹنگ بُل‘‘ (Sitting Bull) ایک مقدس شخص اور راہ نما 15 دسمبر 1890ء کو انڈین ایجنسی پولیس کے ہاتھوں انتقال کرگئے۔
1831ء کو "Grand River” کے قریب "Dakota” کے علاقہ میں پیدا ہوئے۔ انہیں سفید فام مردوں پر تاحیات عدم اعتماد اور ان کے تسلط کے خلاف مزاحمت کرنے کے حوالہ سے یاد کیا جائے گا۔ ان کی راہ نمائی میں "Sioux” عوام اپنے حقوق کے لیے متحد ہوئی۔