وکی پیڈیا کے مطابق ناز خیالوی (Naz Khialvi) مشہور شاعر، نغمہ نگار اور ریڈیو براڈ کاسٹر 12 دسمبر 2010ء کو ماموں کانجن، پنجاب میں انتقال کرگئے۔
پاکستان کے آزادی کے سال یعنی 1947ء کو پیدا ہوئے۔اصل نام محمد صدیق اور تخلص نازؔ تھا۔ ناز خیالوی ’’جھوک خیالی‘‘ نامی ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، اسی نسبت سے ’’خیالوی‘‘ مشہور ہوئے۔ممتاز اردو شاعر احسان دانش کے شاگرد تھے۔
نازؔ بنیادی طور پر اپنی ایک نظم ’’تم اک گورکھ دھندا ہو‘‘ جسے نصرت فتح علی خان نے گایا تھا، کی نسبت سے جانے جاتے ہیں۔کچھ نظمیں عطاء اللہ نیازی نے بھی گا رکھی ہیں۔عمر بھر شادی نہیں کی۔