دوپٹّا

’’دوپٹّا‘‘ (اسمِ مذکر) کا املا عام طور پر ’’دوپٹّہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نوراللغات‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت‘‘ میں اس کا املا ’’دوپٹّا‘‘ درج ہے جب کہ اس کے معنی ’’اُوڑھنی‘‘، ’’سر پر اُوڑھنے کا کپڑا‘‘، ’’وہ چادر جس کو مرد کمر میں باندھتے ہیں‘‘ کے ہیں۔ فرہنگِ آصفیہ میں ’’دوپٹّہ‘‘ درج ہے۔ اس حوالہ سے […]

بارکوڈ سکینر بارے یہ عجیب بات جانتے ہیں؟

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ’’بارکوڈ سکینر‘‘ (Barcode Scanner) کا کوئی بھی بارکوڈ ’’سکین‘‘ کرتے وقت کالے رنگ کے بارز (Bars) سے کوئی کام نہیں ہوتا۔ سکینر دراصل بارز کے بیچ خالی (سفید) جگہوں کو سکین کرکے نتیجہ اخذ کرتا ہے۔

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

3 دسمبر 2021ء کو سیالکوٹ شہر میں ایک سری لنکن شہری کو بڑی بے دردی سے مارا، پیٹا اور جلایا گیا۔ مقتول ایک کمپنی میں منیجر تھا۔ قاتلوں کا الزام ہے کہ مقتول ’’توہینِ مذہب‘‘ کا مرتکب ہوا تھا۔ اس واقعے کو رونما ہوئے ہفتہ گزر چکا ہے۔ آگ تھم چکی ہے، چنگاریاں لیکن بجھی […]

کسی قوم کو اپاہج کیسے کیا جاتا ہے؟

کسی جانور کو اپاہج کرنے کے لیے اس کے پیر توڑ دیے جاتے ہیں۔ کسی قوم کو اپاہج کرنے کے لیے اُس کے لوگوں کو توڑا جاتا ہے۔ اُن سے اُن کی قوتِ ارادی چھین لی جاتی ہے۔ اُن کی تقدیر پر اپنے مکمل کنٹرول کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ اُن پر یہ بات واضح […]

12 دسمبر، نازؔ خیالوی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ناز خیالوی (Naz Khialvi) مشہور شاعر، نغمہ نگار اور ریڈیو براڈ کاسٹر 12 دسمبر 2010ء کو ماموں کانجن، پنجاب میں انتقال کرگئے۔ پاکستان کے آزادی کے سال یعنی 1947ء کو پیدا ہوئے۔اصل نام محمد صدیق اور تخلص نازؔ تھا۔ ناز خیالوی ’’جھوک خیالی‘‘ نامی ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، اسی […]