وکی پیڈیا کے مطابق نوم چومسکی (Noam Chomsky) یہودی امریکی ماہرِ لسانیات، فلسفی، مورخ، سیاسی مصنف اور لیکچرر7 دسمبر 1928ء کو فلاڈلفیا، پنسلوانیا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’اَورام نوم چومسکی‘ ‘ ہے۔نام کا اولین حصہ (اَورام) دراصل ’’ابراہیم‘‘ کا عبرانی متبادل ہے۔ مشہورِ زمانہ ’’میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘‘ کے شعبۂ لسانیات میں پروفیسر ہیں۔ اس ادارے میں پچھلے 50 سالوں سے کام کر رہے ہیں۔ لسانیات میں ’’جینیریٹو گرامر‘‘ کے اصول اور بیسویں صدی کے لسانیات کے بانی تصور کیے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں۔ ان کے کام سے کمپیوٹر سائنس، ریاضی اور نفسیات کے شعبے میں ترقی ہوئی۔ خاص وجۂ شہرت ان کی امریکی خارجہ پالیسی اور سرمایہ دارانہ نظام پر تنقید رہی ہے۔ 100 سے زائد کتابوں کے خالق ہیں۔