18 نومبر، عبدالوہاب کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق عبدالوہاب (Abdul Wahab) پاکستان کی تبلیغی جماعت کے امیر 18 نومبر 2018ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
یکم جنوری 1923ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ پورا نام راؤ محمد عبد الوہاب تھا۔ تعلق راجپوت خاندان سے تھا۔ ہجرت کے بعد پاکستان میں ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے چک نمبر 331/EB ٹوپیاں والا میں آباد ہوئے۔ابتدائی تعلیم انبالہ کے سکولوں میں حاصل کی۔ گریجویشن اسلامیہ کالج، لاہور سے کی جہاں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی بھی ان کے استاد رہے ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد تحصیل دار بھرتی ہو گئے۔
حاجی محمد شفیع قریشی صاحب، حاجی محمد بشیر صاحب اور مولانا ظاہر شاہ صاحب کے بعد چوتھے نمبر پر تبلیغی جماعت کے امیر بنائے گئے۔ تادمِ آخر دین کی تبلیغ سے منسلک رہے۔