وکی پیڈیا کے مطابق احمد راہی (Ahmad Rahi) مشہور پنجابی شاعر 12 نومبر 1923ء کو امرتسر، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
شاعر ہونے کے ساتھ فلمی کہانی نویس اور نغمہ نگار بھی تھے۔ پاکستان کی پنجابی فلموں میں اپنی خدمات دیں۔ بطورِ کہانی نویس ان کی یادگار فلموں میں ’’مرزا جٹ‘‘، ’’ہیر رانجھا‘‘، ’’ناجو‘‘، ’’گڈو‘‘ اور ’’اُچّا شملہ جٹ دا‘‘ مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ فلم ’’شہری بابو‘‘، ’’ماہی مُنڈا‘‘، ’’یکے والی‘‘، ’’چھومنتر‘‘، ’’الہ دین کا بیٹا‘‘، ’’مٹی دیاں مورتاں‘‘، ’’باجی‘‘، ’’سسی پنوں‘‘ اور ’’بازارِ حسن‘‘ نامی فلموں کے گیت لکھے۔
حکومتِ پاکستان نے تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔
2 ستمبر 2002ء کو 79 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔