معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeandate.com” کے مطابق 30 اکتوبر 2014ء کو سویڈن نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔
یوں سویڈن ’’یورپی یونین‘‘ کا وہ پہلا ملک بنا جس نے مغربی یورپ میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا۔ یاسر عرفات نے 15 نومبر 1988ء کو فلسطین کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک ماہ بعد اسے تسلیم کیا۔