امرود، قدرت کا انمول تحفہ

امرود کو ’’گرم ملکوں کا سیب‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ امرود دو قسم کا ہوتا ہے۔ان میں سے ایک قسم کا امرود اندر سے سفید اور دوسرا اندر سے لال ہوتا ہے۔ بہترین امرود وہ ہوتا ہے جس میں بیج کم اور گودا نرم ہو۔ امرود اگر کچا بھی کھا لیا جائے تو فائدہ مند ہوتا ہے۔
امرود کے غذائی اجزا مندرجہ زیل ہیں :
اگر ایک کلو گرام امرود کے غذائی اجزا کا جائزہ لیا جائے تو اس میں 15 کلوگرام پروٹینز ، 145 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2گرام تیل، 1گرام کیلشئیم ، 4 گرام فاسفورس اور 760 گرام پانی ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ امرود میں وٹامن بی، سی، کے اور اے پائے جاتے ہیں۔
امرود کے عام طبی فوائد:
امرود ، دل اور معدے کو طاقتور بناتا ہے۔
امرود کھانے سے قوت ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
بھوک کم لگتی ہو تو امرود کھانا شروع کردیں کیونکہ یہ بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔
امرود کو بیج کے ساتھ کھائیں کیونکہ یہ پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
امرود کھانے سے قبض سے نجات مل جاتی ہے۔
خونی بو اسیر والے مریضوں کے لئے امرود فائدہ مند ہے۔
امرود خود بھی جلد ہضم ہوجاتا ہے اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتا ہے ۔
امرود جگر کے تمام افعال کو درست کردیتا ہے۔
کھانسی میں امرود کھانا مفید ہے ۔
نزلہ زکام میں بھی امرود فائدہ دیتا ہے۔
امرود کا استعمال پیاس کو ختم کردیتا ہے ۔
امرود معدے کی تیزابیت کو ختم کردیتا ہے۔
لیکن یہاں یہ یاد رکھا جائے کہ امرود کو زیادہ نہ کھایا جائے ،کیونکہ اس کا زیادہ استعمال گیس پیدا کرتا ہے۔

Source: Health M Easy