27 اکتوبر، عرفان پٹھان کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق عرفان پٹھان (Irfan Pathan) بھارتی کرکٹر 27 اکتوبر 1984ء کو پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کا حصہ رہے۔ گیند باز آل راؤنڈر ہے۔ آئی سی سی عالمی ٹوینٹی ٹوینٹی 2007ء میں بھارت کی فتح کا اہم کردار رہے۔محض 19سال کی عمر میں بھارتی ٹیم میں جگہ بنا ئی۔ابتدا ہی میں عرفان پٹھان کا موازنہ وسیم اکرم سے کیا جانے لگا تھا۔ کیوں کہ ان کی گیند بازی میں بلا کی سونگ تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ 2004ء میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ابھرتا ہوا کھلاڑی تسلیم کیا۔ 2004ء کے آخیر میں بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں لیں، مگر 2005ء میں اچھی گیندبازی نہیں کی اور زیادہ اوسط پر رن لٹائے۔ اس کے بعد 2005ء میں اپنے وقت کے مایہ ناز آسٹریلیائی بلے باز گریگ چیپل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے۔ انہوں نے عرفان پٹھان کی بلے بازی کی صلاحیت کو پہچان لیا۔ پٹھان نے اپنی بلے بازی پر محنت کی اور وہ ایک مکمل آل راونڈر بن گئے ۔