21 اکتوبر، یش چوپڑا کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’یش چوپڑا‘‘ (Yash Chopra) ہندی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور فلم ساز 21 اکتوبر 2012ء کو ڈینگی بخار کی وجہ سے ممبئی میں انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 27 ستمبر 1932ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ’’سلسلہ‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘، ’’چاندنی‘‘، ’’دل تو پاگل ہے‘‘، ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ ، ’’لمحے‘‘ ، ’’دھوم 2‘‘، ’’نیویارک‘‘ اور ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں ان کی سرپرستی میں بنیں۔ اپنی فلموں میں ہمیشہ عورتوں کے کردار کو مرکزی حیثیت دینے والے یش چوپڑا کو ’’دادا صاحب پھالکے‘‘ سمیت کئی اہم اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ ماضی میں فرانس، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی حکومت نے بھی یش چوپڑا کی فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی عزت افزائی کی ہے۔ 2009ء میں کوریا میں ہونے والے فیسٹول میں بہترین فلمساز کے اعزاز کے لیے منتخب کیے گئے۔