مرکب ’’اِزار بند‘‘ (مذکر) کا تلفظ عام طور پر ’’اَزار بند‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔
فرہنگِ آصفیہ اور علمی اُردو لغت دونوں کے مطابق مذکورہ مرکب کا تلفظ ’’اِزار بند‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’ناڑا‘‘، ’’شلوار بند‘‘، ’’کمر بند‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
اس حوالہ سے مصحفیؔ غلام ہمدانی کا یہ شعر ملاحظہ ہو:
کھلتا ہے قفلِ عیش مرا اس سے مصحفیؔ
جس کے اِزار بند میں چھوٹی کلید ہے